مزید وکٹوں اور انگلینڈ کی جیت کے لیے کوشاں رہوں گا، جیمز اینڈر سن

اتوار 19 اپریل 2015 11:42

مزید وکٹوں اور انگلینڈ کی جیت کے لیے کوشاں رہوں گا، جیمز اینڈر سن

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء)انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کرنے والے جیمز اینڈرسن نے کہاہے کہ ان کا کام انگلینڈ کو جتوانے کی کوشش کرنا ہے اور جب تک ممکن ہوا وہ یہ کام کرتے رہیں گے۔ایک انٹرویو میں جیمز اینڈرسن نے کہاکہ میں نے کوشش کی ہے کہ اپنے کھیل اور اس کام پر دھیان دوں جو مجھے ٹیم کیلئے کرنا ہے  میں شکر ادا کرتا ہوں کہ میں اس مقام پر پہنچا ہوں اور لوگ اس بارے میں بات کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ میں اپنے لیے مستقبل میں کوئی ہدف طے نہیں کروں گا میں انگلینڈ کے لیے کھیلنے پر دھیان دوں گا، میچ جیتنے اور وکٹیں لینے کی کوشش کروں گا، جو کہ میرا کام ہے اور میں یہ کام جب تک ممکن ہوا کرتا رہوں گا۔

‘لنکا شائر کاوٴنٹی کی جانب سے کھیلنے والے جیمز اینڈرسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 2003 میں کیا تھا اور آسٹریلیا کے خلاف تین ایشز میں کامیابی دلوانے والے جمی 2011 میں انگلینڈ کی ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست آ گئے تھے۔

(جاری ہے)

اینڈرسن نے 1997 اور 1992 کے درمیابی عرصے میں 102 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں انھوں نے نہ صرف 383 وکٹیں حاصل کیں بلکہ 33.54 کی اوسط سے 5,200 رنز بھی بنائے۔

جب اینٹیگا کے سر ووین رچرڈز سٹیڈیم میں انھوں نے اپنی 384ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کی تو انھوں نے یہ اعزاز ایئن بوتھم سے دو کم میچوں میں حاصل کر لیا۔اس موقع پر ایئن بوتھم نے کہاکہ میں بہت خوش ہوں۔ مجھے اینڈرسن کی باوٴلنگ دیکھ کر لطف آیا۔ وہ اس اعزاز کے حقدار تھے۔انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کے بقول جمی انیڈرسن کمال کے باوٴلر ہیں ان برسوں میں انہیں کھیلتے دیکھ کر مجھے بہت لطف آیا۔اینڈرسن کے ریکارڈ توڑنے سے کچھ دیر قبل انگلینڈ کے سابق آل راوٴنڈر اینڈریو فلنٹاف نے کہا کہ اس وقت انگلینڈ کے سب سے عظیم کھلاڑی ہیں اور وہ اگر مزید تین سال کھیلتے رہے تو ان کا شمار دنیا کے عظیم ٹیسٹ کرکٹرز میں ہوگا۔

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 11:42:34