دہلی ڈیئر ڈیولز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سن رائزرز حیدر آباد کو 4 رنز سے شکست دیدی

اتوار 19 اپریل 2015 12:56

پونے ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء ) انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے سن رائزرز حیدر آباد کو 4 رنز سے شکست دی، 11 لگاتار ناکامیوں کے بعد یہ دہلی ڈیئر ڈیولز کی لگاتار دوسری کامیابی ہے۔ وشاکا پٹنم سٹیڈیم میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 167 رنز بنائے، جواب میں سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 163 رنز بنا سکی۔

(جاری ہے)

دہلی ڈیئر ڈیولز کی طرف سے شریاس ایئر نے 60 اور کپتان جے پی ڈومینی نے 54 رنز بنائے، سن رائزرز کی طرف سے روی بوپارہ کے 41 رنز کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔سن رائزز حیدر آباد کو آخری اوور میں جیت کیلئے 10 رنز درکار تھے تاہم آسٹریلوی باؤلر کارٹر نیل نے 5 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا‘54 رنز کی اننگز اور محض 17 رنز کے عوض 4 وکٹیں لینے پر دہلی ڈیئر ڈیولز کے کپتان جین پال ڈومنی مین آف دی میچ قرار

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 12:56:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :