بنگلہ دیشی کرکٹ کا ستارہ عروج پر… بنگلہ دیش انڈر 19 نے پانچویں ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ انڈر 19 کو 8 رنز سے شکست دے کر 7میچوں کی سیریز میں 4-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

اتوار 19 اپریل 2015 19:02

چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش انڈر 19 نے پانچویں ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ انڈر 19 کو 8 رنز سے شکست دے کر سات میچوں کی سیریز میں 4-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، جنوبی افریقہ کی ٹیم 258 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ محمد سیف الدین نے 5 وکٹیں حاصل کرکے بنگلہ دیش کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چٹاگانگ میں کھیلے گئے یوتھ ون ڈے سیریز کے پانچویں میچ میں بنگلہ دیش انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔ پیناک گوش نے 76 اور مہدی حسن نے 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے زیاد نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ انڈر 19 کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔ ریوالڈو 63 ، ڈیان 60 اور ویان ملڈر 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے محمد سیف الدین نے عمدہ باوٴلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 19:02:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :