بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر مشفیق الرحیم کی شاندار بلے بازی ‘65 کی شاندار اننگز‘ پاکستانی باؤلرز کو مار مار کر بھرکس نکال دیا

اتوار 19 اپریل 2015 22:01

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر مشفیق الرحیم کی پاکستان کیخلاف شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری‘ پہلے میچ میں 77 گیندوں پر 106 رنز بنانے والے وکٹ کیپر کی دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی65 کی شاندار اننگز‘ پاکستانی باؤلرز کو مار مار کر بھرکس نکال دیا‘ سیریز کے ابتدائی 2 میچوں میں 171 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو میرپور کے شیر بنگالہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں مشفیق الرحیم نے جارحانہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور کسی پاکستانی باؤلر کی نہ چلنے دی ۔ انہوں نے ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے65 رنز بنا کر سیریز کے ابتدائی 2 میچوں میں 171 رنز بنائے۔ وہ سیریز کے دوسرے ٹاپ سکور جا رہے ہیں

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 22:01:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :