آل راونڈر کیرون پولارڈ کا امپائر کے روکنے پر انوکھے انداز سے احتجاج

پیر 20 اپریل 2015 21:36

آل راونڈر کیرون پولارڈ کا امپائر کے روکنے پر انوکھے انداز سے احتجاج

بنگلور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20اپریل ۔2015ء ) جارح مزاج ویسٹ انڈین اور ممبئی انڈینز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے انڈین پریمیئر لیگ میں امپائرز کی جانب سے چپ رہنے کی ہدایت پر انوکھے انداز سے اپنا احتجاج ریکارڈ کر وایا ۔ اتوار کو بنگلور میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ میں 210رنز کے تعاقب میں جب کرس گیل سست رفتاری سے بلے بازی کر رہے تھے تو پولارڈ نے اپنے ساتھی کھلاڑی کو یاد دہانی کرائی کہ ان کی ٹیم کو 210 رنز کا بڑا ہدف عبور کرنا ہے اور ہر گیند کے ساتھ رن ریٹ بڑھتا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پولارڈ کی گیل کے ساتھ یہ گفتگو تب تک جاری رہی جب تک گیل مالنگا کا پورا اوور میڈن کھیلنے کے بعد 24 گیندوں پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ اس واقعے کے فوراً بعد امپائر رچرڈ النگ ورتھ نے پولارڈ کو پاس بلا کر سمجھاتے ہوئے ایسی حرکات سے باز رہنے کی ہدایت کی۔ اس واقعے کے محض چند اوورز بعد پولارڈ فیلڈ کے دوران احتجاجاً منہ پر ٹیپ لگائے ہوئے نظر آئے جس پر گراؤنڈ میں موجود شائقین اور ممبئی انڈینز کی بینچ پر موجود کھلاڑی بھی خوب محظوظ ہوئے۔ اس موقع پر دوسرے فیلڈ امپائر ونیت کلکرنی کے ساتھ بھی پولارڈ کا مکالمہ ہوا۔

آل راونڈر کیرون پولارڈ کا امپائر کے روکنے پر انوکھے انداز سے احتجاج
وقت اشاعت : 20/04/2015 - 21:36:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :