ڈپٹی کمشنر ملتان کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پلیئرز و آفیشلز کی فیملیز کے ساتھ سٹیڈیم میں ناروا سلوک

ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے کرکٹزز کی فیملیز کو باکس سے باہر بھیج دیا، ٹیم کا سخت احتجاج

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 26 فروری 2024 10:39

ڈپٹی کمشنر ملتان کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پلیئرز و آفیشلز کی فیملیز کے ساتھ سٹیڈیم میں ناروا سلوک
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 فروری 2024ء ) پی ایس ایل 9 کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کے دوران ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے فاسٹ باولر محمد عامر، ٹیسٹ کرکٹر عمر امین اور معین خان کی فیملیز کو پلیئرز باکس سے باہر کر دیا جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے شدید احتجاج کیا۔ ملتان سٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے چند پلیئرز کی فیملیز بھی موجود تھیں، محمد عامر، عمر امین اور معین خان اور عمر امین کے اہل خانہ چیئرمین باکس کے قریب باکس میں میچ دیکھ رہے تھے، ڈپٹی کمشنر ملتان اور دیگر ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے وہاں جا کر انھیں باہر بھیج دیا، ان میں محمد عامر کے بچے بھی شامل تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے اس سلوک پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی اس طرح کے اقدامات کی روک تھام کرے، ضلعی انتظامیہ کے افسروں کا کوئی حق نہیں بنتا کہ کھلاڑیوں کی فیملیز کے ساتھ اس طرح کا ناروا رویہ اختیار کریں۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے میچ کے بعد شدید احتجاج کیا جس پر ضلع انتظامیہ اور سکیورٹی افسر بھی وہاں پہنچے مگر کسی نے بھی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔
                                                                                                                                             
وقت اشاعت : 26/02/2024 - 10:39:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :