انگلش آف سپنرشعیب بشیربھارت کے خلاف (کل) اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے

جمعرات 1 فروری 2024 18:18

انگلش آف سپنرشعیب بشیربھارت کے خلاف (کل) اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے
وشاکھاپٹنم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2024ء) انگلینڈ کے نوجوان آف سپنرشعیب بشیر بھارت کے خلاف (کل) جمعہ کو وشاکھاپٹنم میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔ 20 سالہ کرکٹر کو انجرڈ جیک لیچ کے متبادل جبکہ تجربہ کار فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن کو مارک ووڈ کی جگہ سکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔ شعیب بشیر نے اب تک صرف 6 فرسٹ کلاس میچز کھیل رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

شعیب بشیر کو دورہ بھارت کے لئے ابتدائی طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم ویزہ کے حصول میں تاخیر کے باعث وہ پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہ کر سکے تھے اور دبئی سے واپس اپنے وطن روانہ ہوگئے تھے، جس پر انگلش ٹیم مینجمنٹ اور کپتان نے شدید احتجاج کیا تھا، بعد ازاں بھارت نے انہیں ویزہ جاری کردیا۔ انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے اپنے تجربہ کار فاسٹ بائولر اینڈرسن کو بھی شامل کیا ہے، اینڈرسن اپنے کیریئر کا 184واں اور رواں سال کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کو 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ مہمان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 28 رنز سے شکست سے دوچار کیا تھا۔
وقت اشاعت : 01/02/2024 - 18:18:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :