فاسٹ باؤلر سہیل خان بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر، عمران خان ان

منگل 21 اپریل 2015 15:37

فاسٹ باؤلر سہیل خان بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر، عمران خان ان

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے انجرڈ فاسٹ باؤلر سہیل خان کے متبادل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دورے سے قبل ہی زخمی ہونے والے سہیل خان کی جگہ27سالہ فاسٹ باؤلر عمران خان کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے اور دورہ سری لنکا کے لیے عمران خان کی جگہ20سالہ لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر ضیاء الحق کو اے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 21/04/2015 - 15:37:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :