صبح نو ارتھ ڈے نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ کل شروع ہو گی

بدھ 22 اپریل 2015 14:51

صبح نو ارتھ ڈے نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ کل شروع ہو گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء) صبح نو ارتھ ڈے نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ جمعرات سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ ایونٹ میں ملک بھر سے ٹاپ مرد و خواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ آرگنائزر کے مطابق ارتھ ڈے کے موقع پر اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ چھ روزہ چیمپئن شپ کے دوران مرد و خواتین کھلاڑیوں کے درمیان مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، مینز ڈبلز، بوائز انڈر 18 اور بوائز انڈر 14 سنگلز کے مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں شہزاد اختر علوی ٹورنامنٹ ریفری جبکہ ارسلان ٹورنامنٹ کووآرڈینیٹر ہوں گے۔ واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 28 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 22/04/2015 - 14:51:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :