نیشنل سلیکشن کمیٹی نے مزید18 کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ اور ٹرائلز کیلئے آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کرلیا

پیر 27 اپریل 2015 21:12

نیشنل سلیکشن کمیٹی نے مزید18 کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ اور ٹرائلز کیلئے آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کرلیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) نیشنل سلیکشن کمیٹی نے مزید18 کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ اور ٹرائلز کیلئے آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں طلب کرلیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کو پہلے سے شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں کو این سی اے سالانہ باصلاحیت کھلاڑیوں کے پروگرام 2015 میں شامل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پہلے سے جاری لسٹ میں ان باصلاحیت کھلاڑیوں میں حسن علی سیالکوٹ‘ عبدالرحمان مزمل ملتان‘ندیم الدین ایس این جی پی ایل‘ کرامت علی زیڈ ٹی بی ایل‘ حسین طلعت ایس این جی پی ایل ‘ عماد بٹ سیالکوٹ‘ وقاص مقصود سرگودھا‘ محمد عرفان واپڈا‘ شمیم انجم اسلام آباد‘ گوہر علی پشاور‘ بلال آصف سیالکوٹ‘ بابر رحمان کراچی پورٹ اور خرم شہزاد فیصل آباد شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 27/04/2015 - 21:12:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :