انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ، پاکستانی شائقین زمبابوے کے شکرگزار نظر آئے

ہفتہ 23 مئی 2015 13:29

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ، پاکستانی شائقین زمبابوے کے شکرگزار نظر آئے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23مئی۔2015ء) شائقین کرکٹ پاکستان میں چھ سال کے طویل وقفے کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنے والے زمبابوین کرکٹ ٹیم کے بھی شکر گزار نظر آئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ دیکھنے آنے والے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے ہاتھوں میں زمبابوے کرکٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکے حق میں خیر مقدمی پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ۔اس موقع پر متعدد شائقین نے سپورٹ کرنے کیلئے مہمان ٹیم کی آفیشل کٹ کی طرز پر ٹرائوزر اور شرٹس بھی زیب تن کر رکھی تھیں۔

وقت اشاعت : 23/05/2015 - 13:29:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :