دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ قذافی اسٹیڈیم کے دروازے شائقین کے لئے کھول دیئے گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 مئی 2015 15:50

دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ قذافی اسٹیڈیم کے دروازے شائقین کے لئے کھول دیئے گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لئے بھی سیکیورٹی فورسز نے قذافی اسٹیڈیم کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا تاہم صبح سے ہی شائقین کرکٹ کی قذافی اسٹیڈیم آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ شائقین کے لئے اسٹیڈیم کے دروازے کھلول دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے انہیں اسٹیڈیم میں داخل کرنے کے لئے نئے گیٹ کو بھی کھولنے کا اعلان کیا ہے جب کہ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ فیفا گیٹ پر شائقین کے رش کے باعث تماشائی اب کوچنگ سینٹر کے گیٹ سے بھی اسٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے گراؤنڈ کے اطراف پوزیشنیں سنبھالتے ہوئے گشت شروع کردیا ہے جب کہ گراؤنڈ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے ۔

وقت اشاعت : 24/05/2015 - 15:50:01