دوسرا ٹی ٹونٹی ، ویسٹ انڈیز ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو شکست دیکر سیریز برابر کر دی

منگل 26 مئی 2015 12:11

دوسرا ٹی ٹونٹی ، ویسٹ انڈیز ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو شکست دیکر سیریز برابر کر دی

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26مئی۔2015ء) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے سری لنکن ویمنز کو 8وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز1-1 سے برابر کر دی۔ سری لنکا ویمنز نے 5وکٹوں پر 124 رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

دلانی سرنگیکا 30 اور کپتان چماری 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ سٹیفنی ٹیلر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے ہدف 18.5 اوورز میں 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔ سٹیفنی ٹیلر نے ناقابل شکست 59 رنز بنائے ، دیندرا ڈوٹن 51 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔

وقت اشاعت : 26/05/2015 - 12:11:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :