کرپشن کے الزام میں فیفا کے 7عہدیدار گرفتار ، بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے

جمعرات 28 مئی 2015 11:39

کرپشن کے الزام میں فیفا کے 7عہدیدار گرفتار ، بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے

زیورخ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مئی۔2015ء) سوئٹزرلینڈ پولیس نے فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے 6 عہدیداروں کو کرپشن اور رشوت ستانی کے الزام میں گرفتارکر کے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

فیفا کے ترجمان نے باڈی کے صدر سیپ بلاٹر اور جنرل سیکرٹری جیروم والکے کے کرپشن میں ملوث نہ ہونے کی وضاحت جاری کر دی ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق زیورخ میں پولیس نے گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران فٹ بال کے عالمی مقابلوں کی میزبانی کے حصول اورمقابلوں کی تشہیر اور نشریات کے معاہدوں میں کرپشن کے الزام میں فیفا کے عہدیداروں کو گرفتار کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 11:39:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :