فاسٹ باولر محمد عامر آئندہ سیزن سوئی سدرن گیس سے کھیلیں گے

جمعرات 28 مئی 2015 13:24

فاسٹ باولر محمد عامر آئندہ سیزن سوئی سدرن گیس سے کھیلیں گے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مئی۔2015ء) سابق فاسٹ بالر محمد عامر ڈومیسٹک سیزن میں سوئی سدرن گیس کی نمائندگی کریں گے۔ ایس ایس جی سی کے ہیڈ کوچ سابق وکٹ کیپر عتیق الزماں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر آئندہ سیزن میں ان کی جانب سے کھیلیں گے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ان سے تمام معاملات طے پا چکے ہیں ۔ ای سی بی لیول تھری کوالیفائیڈ کوچ نے بتایا کہ محمد عامر جیسے باصلاحیت فاسٹ بالر کی ٹیم میں شمولیت پر میں بہت خوش ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی بالنگ سے آئندہ سیزن میں ہمیں یادگار کامیابیاں دلوائیں گے ۔محمد عامر جلد ہی ہمارے ساتھ مل کر اپنی فٹنس پر کام شروع کر دیں گے۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 13:24:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :