پی سی بی نے زمبابوے ٹیم کی پاکستان آمد کے بعد سری لنکن ٹیم کے دورے کے لیے کوششیں شروع کر دیں

جمعرات 28 مئی 2015 13:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء ) سری لنکن کرکٹ بورڈ کے عبوری سربراہ سدھات ودے منی 29مئی کو پاکستان آئیں گے،سدھارت ودے منی سکیورٹی سمیت دیگر امور پر پی سی بی حکام سے تبادلہ خیال کے علاوہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ بھی دیکھیں گے ۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے ٹیم کی پاکستان آمد کے بعد سری لنکن ٹیم کے دورے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ بورڈ کے عبوری سربراہ سدھات ودے منی چیئرمین پی سی بی شہر یار احمد کی خصوصی دعوت پر29مئی کو پاکستان پہنچیں گے جو 31مئی کو پاک زمبابوے آخری ون ڈے میچ دیکھیں گے ۔ پاکستان کی جانب سے سری لنکا کی ٹیم کے دورے کے متعلق بورڈ کے عبوری سربراہ سے بات چیت کی جائے گی اور سکیورٹی انتظامات سمیت تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا ۔ ابتدائی طور پر دورہ سری لنکا کو مختصر رکھنے اور صدارتی طرز کی سکیورٹی دینے کی تجاویز پر بات چیت بھی کی جائے گی ۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 13:33:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :