ویسٹ انڈین بیٹسمین آندرے فلیچر گولیاں برآمد ہونے پر ایئر پورٹ پرگرفتار

ہفتہ 30 مئی 2015 13:36

ویسٹ انڈین بیٹسمین آندرے فلیچر گولیاں برآمد ہونے پر ایئر پورٹ پرگرفتار

کنگسٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مئی۔2015ء) ویسٹ انڈین بیٹسمین آندرے فلیچر کو اسلحہ رکھنے پر ڈگلس چارلس ایئر پورٹ ڈومینیکا میں متعلقہ حکام نے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

وہ ونڈ وارڈز آئی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ پریکٹس کے بعد ملک سے واپس جا رہے ہیں، انہیں روک کر تلاشی لی گئی تو ان کے قبضے سے تقریباً پچاس گولیاں برآمد ہوئیں۔ انہیں گزشتہ روز مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ونڈ وارڈ آئی لینڈزکے منیجر لوک ہارٹ سباسچین کا کہنا ہے کہ وہ آندرے فلیچر کے ساتھ تعاون کریں گے اور انہیں مشکل وقت میں بالکل تنہا نہیں چھوڑا جائے گا کیونکہ یہ ان کی بطور منیجر ذمہ داری بھی ہے ۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 13:36:20