قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ چمپئن شپ ستمبر میں کھیلی جائے گی

ہفتہ 4 جولائی 2015 12:36

قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ چمپئن شپ ستمبر میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن(پی ڈی ایس اے) کے زیراہتمام قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ چمپئن شپ رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عبدالوحید نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزادجموں و کشمیر، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور یہ چمپئن شپ 5 روز تک جاری رہے گی۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 12:36:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :