گھٹنے کی انجری نے کینگرو فاسٹ باؤلر ریان ہیرس کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پرمجبور کر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 جولائی 2015 15:47

گھٹنے کی انجری نے کینگرو فاسٹ باؤلر ریان ہیرس کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پرمجبور کر دیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4 جولائی۔2015ء) آسٹریلوی فاسٹ باؤلر ریان ہیرس نے فوری طور پر ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق35سالہ ریان ہیرس کے لندن میں ہونے والے میڈیکل ٹیسٹ میں ان کے پہلے سے چوٹ زدہ گھٹنے میں مزید خرابی سامنے آئی ہے اور ایشز سیریز سے باہر ہونے کے باعث انہوں نے فوری طور پرکرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع ر یان ہیرس کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی سوچ سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلے اور اس کے ہر لمحے سے خوب لطف اندوز ہوئے تاہم میڈیکل رپورٹ کے آنے کے بعد انہوں نے فیملی سے مشورے کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا کیوں جلد یا بدیر انہیں یہ فیصلہ کرنا ہی تھا۔ ریان ہیرس نے2009 ء سے 2015ء کے دوران آسٹریلیا کی جانب سے 27ٹیسٹ، 21و ن ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچز کھیلے اور قومی ٹیم کی جانب سے ان کا آخری میچ بھارت کے خلا ف جنوری میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا ٹیسٹ میچ تھا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ریان ہیرس کی جگہ نوجوان فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز ایشز سیریز کے لیے ٹیم کو جوائن کر یں گے۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 15:47:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :