برائن برادرز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 4 جولائی 2015 20:29

برائن برادرز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

لندن ۔ 04 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) مائیک برائن اور بوب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ برائن برادرز نے دوسرے راؤنڈ میں ہم وطن جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے راؤنڈ میچ میں برائن برادرز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ثام قیوری اور جانسن پر مشتمل ہم وطن جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 6-1، 5-7، 7-6 اور 6-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 20:29:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :