پالی کیلے ٹیسٹ، سری لنکا اپنی پہلی اننگز میں 278رنز بنا کر آؤٹ

پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر دغا دے گئی ، سرفراز نے کچھ لاج رکھ لی ،72رنز ناٹ آؤٹ کریز پر موجود پاکستان نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 209 رنز بنالئے، اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 69رنز درکار احمد شہزاد 21، اظہرعلی 52، یونس خان 3، اسد شفیق 15 اور کپتان مصباح الحق 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے یاسر شاہ کی شاندار 5وکٹیں ، راحت علی نے 3 اوراظہرعلی نے 2 وکٹیں حاصل کی، سری لنکا کی جانب سے پرساد اور پردیپ نے 3,3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

ہفتہ 4 جولائی 2015 21:21

پالی کیلے ٹیسٹ، سری لنکا اپنی پہلی اننگز میں 278رنز بنا کر آؤٹ

پالی کیلے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے جواب میں پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنالئے۔سری لنکا کے پالی کیلے کرکٹ گراوٴنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے آئی لینڈرز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کے72 رنز کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر209 رنز بنالئے۔

اننگز کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 69رنز درکار سری لنکا کی جانب سے پرساد اور پردیپ نے 3,3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ قومی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ناکام رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ شان مسعود 13، احمد شہزاد 21، اظہرعلی 52، یونس خان 3، اسد شفیق 15، کپتان مصباح الحق 6 اور یاسرشاہ 18 اور احسان عادل بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران بارش کے باعث عارضی طور پر روک دیا گیا اور دوسرے روز کھیل کے اختتام تک بارش برقرار رہنے کے بعد دوسرے روز کا کھیل ختم کردیا گیا۔اس سے قبل سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 272 رنز 8 کھلاڑی آوٴٹ پر شروع کی لیکن یاسر شاہ اور راحت علی نے صرف 6 رنز پر دونوں کھلاڑیوں کو آوٴٹ کردیا۔ یاسر شاہ نے اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا جب کہ راحت علی نے 3 اوراظہرعلی نے 2 وکٹیں حاصل کی سری لنکا کی جانب سے پرساد اور پردیپ نے 3,3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔میچ کے پہلے روز پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی توسری لنکا کی پوری ٹیم 278 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ `

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 21:21:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :