فرانس کے سباسٹن اوگیئر نے پولینڈ کار ریلی جیت لی

پیر 6 جولائی 2015 14:53

فرانس کے سباسٹن اوگیئر نے پولینڈ کار ریلی جیت لی

فرانس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) ورلڈ چیمپئن سباسٹن اوگیئر نے آندرے میکیل سین کو شکست دے کر پولینڈ کار ریلی جیت لی ہے۔ورلڈ چیمپئن اور فرانس سے تعلق رکھنے والے سباسٹن اوگیئر نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے چھبیس منٹ اور گیارہ اعشاریہ پانچ سیکنڈز میں طے کرکے فتح حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹیم میٹ ناروے کے آندرے میکیل سین کو شکست دی۔ آندرے میکیل سین نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے چھبیس منٹ اور تئیس اعشاریہ چار سکینڈ میں طے کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

وقت اشاعت : 06/07/2015 - 14:53:50