جسٹس شاہد کریم کی ضلعی کرکٹ ایسویسی ایشن کے صدور کیلئے ایف اے کی شرط عائد کئے جانے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت

منگل 7 جولائی 2015 18:29

جسٹس شاہد کریم کی ضلعی کرکٹ ایسویسی ایشن کے صدور کیلئے ایف اے کی شرط عائد کئے جانے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ضلعی کرکٹ ایسویسی ایشن کے صدور کے لئے ایف اے کی شرط عائد کئے جانے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی ۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑی خدادا صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں جن پر پوری دنیا میں تعلیم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی جاتی ۔

(جاری ہے)

لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ایسویسی ایشن کے ضلعی صدور پر ایف تک تعلیم کی شرط عائد کر دی ہے جو کہ پی سی بی کے آئین کے منافی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی کوشش ہے۔لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ ضلعی کرکٹ ایسویسی ایشن کے صدور کے لئے ایف اے تک تعلیم کی شرط عائد کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔جسٹس شاہد کریم نے ذاتی وجوہات کی بناپر کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دیا۔

وقت اشاعت : 07/07/2015 - 18:29:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :