قومی کھیل ہاکی کی تباہی کے ذمے دار پی ایچ ایف کے عہدیداران ہیں،شیخ نعیم اختر

منگل 7 جولائی 2015 22:33

قومی کھیل ہاکی کی تباہی کے ذمے دار پی ایچ ایف کے عہدیداران ہیں،شیخ نعیم اختر

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سابق ممبر ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی ضلع چنیوٹ اور جنرل سیکرٹری نیشنل ہاکی کلب رجسٹرڈ شیخ نعیم اختر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی تباہی کے ذمے دار پی ایچ ایف کے عہدیداران قاسم ضیاء اور اختر رسول ہیں قومی کھیل ہاکی کو تباہ کرنے والے آصف باجوہ اور رانا مجاہد فوری طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں ان نام نہاد عہدیدے داروں نے جعلی اکیڈمیاں بنا کر لاکھوں روپے ہڑپ کئے ہیں اور اربوں روپے کی کرپشن کی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ پی ایچ ایف کے نا اہل عہدیداروں نے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن نے ذاتی دوستوں کو لگا کر کاغذی ٹیمیں بنا کر قومی کھیل ہاکی کو تباہ کر دیا آٹھ سال قبل ان کے آنے سے پہلے قومی ٹیم چھٹی پوزیشن پر تھی آج ہماری ٹیم اکیسویں پوزیشن پر ہے۔

(جاری ہے)

ہمارا مطالبہ ہے کہ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا صدر بنایا جائے تاکہ قومی کھیل ہاکی کامیابیوں کے راستوں پر گامزن ہو سکے ۔

وقت اشاعت : 07/07/2015 - 22:33:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :