سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی بھارتی کرکٹ بورڈ کی حمایت میں کود پڑے

بدھ 29 جولائی 2015 14:53

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی بھارتی کرکٹ بورڈ کی حمایت میں کود پڑے

نیو دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی بھارتی کرکٹ بورڈ کی حمایت میں کود پڑے۔ کہتے ہیں کہ گورداسپور واقعے کے بعد پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز نہیں ہونی چائیے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان سے سیریز کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت کے ماحول میں کرکٹ نہیں ہو سکتی۔

سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ پاک بھارتی کرکٹ سیریز دلچسپ ہوتی ہیں میری قیادت میں بھارت نے دو ہزار پانچ میں پاکستان کا دورہ کیا اور پہلی مرتبہ ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز جیتی۔ واضح رہے کہ گورداس پور واقعے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے رواں برس دسمبر میں پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

وقت اشاعت : 29/07/2015 - 14:53:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :