باکسر عامر خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ (کل) لاہورآئیں گے

پاکستانی نژاد باکسر اہلیہ اور خاندان کے ہمراہ داتا دربار پر حاضری اور زیر تعمیر باکسنگ اکیڈمی کا جائزہ لیں گے

بدھ 29 جولائی 2015 17:49

باکسر عامر خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ (کل) لاہورآئیں گے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ مختصر دورہ کیلئے جمعہ کو لاہور پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

باکسنگ دنیا کے سٹار پاکستان میں چمکنے کو بے تاب ہیں ، جی ہاں پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان جمعہ کے روز لاہور پہنچیں گے۔ عامر خان اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ہمراہ شادی کے بعد پہلی بار پاکستان آرہے ہیں۔ باکسنگ سٹار عامر خان اپنی فیملی کے ساتھ داتا دربار پر حاضری بھی دیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ عامر خان ہفتہ کے روز سپورٹس بورڈ کا دورہ کریں گے اور زیر تعمیر باکسنگ اکیڈمی کا جائزہ بھی لیں گے۔

وقت اشاعت : 29/07/2015 - 17:49:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :