پاک انگلینڈ سیریز، لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سوئپ آپریشن

خان کالونی، گرو مانگٹ ، بھیکیوال پنڈ، عالیہ ٹائون، شیلر چوک، پھلرواں گائوں،کچا راوی روڈ اور دیگر مقامات پر آپریشن کیا گیا

جمعرات 22 ستمبر 2022 21:04

پاک انگلینڈ سیریز، لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سوئپ آپریشن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2022ء) لاہور میں پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سوئپ آپریشن کیا گیاجبکہ تمام داخلی و خارجی چیک پوسٹ پر چیکنگ بڑھا دی گئی ۔سی سی پی او لاہور کے مطابق حساس مقامات پر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے، بس ٹرمینلز، ٹرک اڈوں، ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں سرچ آپریشنز کیے گئے، اس کے علاوہ گھروں، کرایہ داروں، ہوٹلز، گیسٹ ہائوسز، دکانوں، گوداموں کی چیکنگ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او غلام محمود کے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ خان کالونی، گرو مانگٹ گلبرگ، بھیکیوال پنڈ، عالیہ ٹائون، شیلر چوک، پھلرواں گائوں اور گرد و نواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔پولیس نے کچا راوی روڈ، کلفٹن کالونی، گجر پورہ، داتا دربار، بھاٹی، موچی گیٹ شامل،اسلام پورہ، نیازی اڈہ، سبزی منڈی، لنڈا بازار، چوک گلبرگ، گارڈن ٹائون، آر اے بازار، رائیونڈ، مانگا منڈی، سندر، کاہنہ، کینٹ اور دیگر علاقوں میں بھی سرچ اور سوئپ آپریشن کیے ۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مبنی سیریز کراچی میں جاری ہے، سیریز کے ابتدائی چار میچز کراچی جبکہ آخری تین میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 22/09/2022 - 21:04:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :