اظہر علی روایتی حریف بھارت کے ساتھ کرکٹ تعلقات کے حامی

جمعرات 30 جولائی 2015 11:53

اظہر علی روایتی حریف بھارت کے ساتھ کرکٹ تعلقات کے حامی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ وہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ کرکٹ تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں اورامید کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں دونوں ٹیمیں دو طرفہ سیریز میں مدمقابل دیکھی جائیں گی۔ اس سے قبل ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی ایسی ہی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ آفیشیئلز طویل عرصے سے جاری ٹال مٹول کے بعد گورداسپور واقعے کو بنیاد بنا کے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ بحال کرنے کے وعدے سے ایک بار پھر مکر چکے ہیں تاہم اظہر علی کہتے ہیں کہ بھارت کیخلاف کھیلنا ہر پاکستانی کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے۔

انہوں نے کہ بھارت کیخلاف کھیلنا اس لئے بھی اچھا ہے کیونکہ ہر کھلاڑی کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بھارت کیخلاف پرفارم کرے۔ کرکٹرز کی خواہش تو ہے تاہم یہ فیصلہ کرنا کرکٹ حکام اور حکومتوں کا ہے۔ اگر ہم سیریز منعقد کرنے میں کامیاب رہے تو یہ بہت اچھا ہوگا۔اس سے قبل سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی کہہ چکے ہیں کہ دسمبر میں سیریز کے انعقاد کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے تاہم ان کی دلی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے بیچ کرکٹ بحال ہو۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 11:53:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :