یوراگوئے سٹرائیکر ایڈنسن کوانی پر کوپا امریکا کپ میں گونزالو جارا سے الجھنے کی پاداش میں دو میچوں کی پابندی عائد کردی گئی

جمعرات 30 جولائی 2015 11:58

یوراگوئے سٹرائیکر ایڈنسن کوانی پر کوپا امریکا کپ میں گونزالو جارا سے الجھنے کی پاداش میں دو میچوں کی پابندی عائد کردی گئی

مونٹی ویڈیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) یوراگوئے کے اسٹرائیکر ایڈنسن کوانی کو کوپا امریکا کپ کے میچ میں چلے دفاعی کھلاڑی گونزالو جارا سے الجھنے کی پاداش میں دو میچوں کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ جنوبی امریکی فٹبال کنفیڈریشن نے جاری کیا جس کے بعد کوانی اب کوالیفائنگ راوٴنڈ کے ابتدائی میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی سے محروم رہنے کے ساتھ ساتھ اکتوبر میں ٹیم کے ہمراہ بولیویا بھی نہیں جا سکیں گے۔

یوراگوئے کے اسٹرائیکر نے میچ کے دوران چلی کے کھلاڑی کے چہرے پر ہاتھ مارا تھا جس پر انہیں میچ میں دوسرا یلو کارڈ دکھا کر میدان سے رخصت کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اس واقعے میں ملوث ہونے اور بداخلاق حرکت کرنے پر چلی کے دفاعی کھلاڑی جارا پر بھی ابتدا میں تین میچوں کی پابندی عائد کی گئی تھی لیکن پابندی میں اس پر نظرثانی کرتے ہوئے پابندی دو میچوں تک محدود کردی گئی تھی۔

وقت اشاعت : 30/07/2015 - 11:58:07