ماہر کوہ پیماؤں نے ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھائی کے راستے کی صفائی کا آغاز کردیا
جمعرات 27 اگست 2015 22:36
کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)نیپال میں ماہر شرپا کوہ پیماوٴں کی ایک ٹیم نے دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماوٴنٹ ایورسٹ پر چڑھائی کے اس راستے کی مرمت کا آغاز کر دیا ہے جو چار ماہ قبل آنے والے زلزلے میں تباہ ہوگیا تھا۔ایورسٹ کا بیس کیمپ اپریل میں آنے والے اس زلزلے کے نتیجے میں گرنے والے برفانی تودوں کی لپیٹ میں آیا تھا اور اس حادثے میں 18 کوہ پیما اور ان کا مددگار عملہ ہلاک ہوگیا تھا۔
آئس فال ڈاکٹرز نامی ٹیم نے اب پہاڑ کے سروے کا کام شروع کر دیا ہے اور وہ آئندہ چند دنوں میں کھمبو آئس فال کے علاقے میں رسیاں نصب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یہ علاقہ بیس کیمپ سے پہاڑ پر کیمپ ون کے راستے میں واقع ہے اور یہاں کوہ پیماوٴں کو نرم اور ٹوٹتی برف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور رسیوں کی مدد کے بغیر اسے عبور کرنا ممکن نہیں۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کیایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے شکست دیدی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز
-
ایف ایف فٹسال نیشنل کپ کے آخری مر حلے کے دوسرے روز گروپ ڈی، ای اور ایف سے 18 میچوں کا فیصلہ
-
عامرجمال بھی کاؤنٹی چیمپیئن شپ کھیلیں گے، وارک شائر نے سائن کرلیا
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان