پاک بھارت کشیدگی ٗ شعیب اختر نے کرکٹ سیریز ملتوی کر نے کی تجویز پیش کر دی
دونوں ملکوں کے درمیان جاری تناؤ کے ماحول کے سبب دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریز نہیں ہونی چاہیے ٗسابق فاسٹ باؤلر
جمعہ 28 اگست 2015 21:29
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی کے پیش نظر دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری تناؤ کے ماحول کے سبب دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریز نہیں ہونی چاہیے اور اسے ملتوی کردینا چاہیے۔
شعیب اختر نے کہا کہ موجودہ حالات سیریز کو ملتوی کرنے کیلئے کافی ہیں۔ہر کسی کو معلوم ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے لیکن بدقسمتی سے سرحدوں پر صورتحال بہت کشیدہ ہے اور اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز نہیں ہونی چاہیے۔تاہم انہوں نے کہا کہ جیسے ہی حالات میں بہتری آئے ٗ کشیدگی کم ہو اور دونوں ملک اعلیٰ سطح پر مذاکرات کیلئے راضی ہوں تو ایسی صورت میں کرکٹ تعلقات میں بہتری کا سب سے اچھا ذریعہ ہیں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کےایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا