بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پلیئرز پر خاص نظررکھی جائے ،بنگلہ دیش کرکٹ بور ڈ

ہفتہ 29 اگست 2015 13:26

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پلیئرز پر خاص نظررکھی جائے ،بنگلہ دیش کرکٹ بور ڈ

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ حکام نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پلیئرز پر خاص نظررکھی جائے گی ، منتظمین نے ایونٹ کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلیے ملکی اورآئی سی سی اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کو ہر معاملے میں ساتھ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بی پی ایل ایک سالہ وقفے کے بعد نومبر میں منعقد کی جائے گی، ماضی کے تلخ تجربات کو دیکھتے ہوئے اس مرتبہ بنگلہ دیشی حکام نے ایونٹ کو سٹے بازوں اور کرپشن سے بچانے کیلیے کمر کس لی ہے، گورننگ کونسل کے چیئرمین افضل الرحمان سنہانے کہاکہ ٹوئنٹی20 لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پلیئرز پر ،خاص نظر رکھی جائیں گی۔

اس مقصد کیلیے ملکی اینٹی کرپشن باڈی کے ساتھ آئی سی سی سے مدد لی جائے گی،اس کا اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ بھی ہماری معاونت کرے گا، انھوں نے بتایا کہ بورڈ کے طے کردہ وقت میں لیگ میں شامل 2 پرانی فرنچائزز رنگپور رائیڈرز اور سلہٹ رائلز نے واجبات ادا کرکے نئے سیزن میں جگہ محفوظ کرلی، سلہٹ نے بورڈ کو مطلوبہ ایک کروڑ ٹکا پے آرڈر کی صورت میں ادا کرنے کے ساتھ اتنی ہی رقم کی بینک گارنٹی دی ہے۔اس ضمن میں باقی 3.5 کروڑ انھیں 30 اگست تک دینا ہوں گے۔

وقت اشاعت : 29/08/2015 - 13:26:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :