سری لنکا اور بھارت کے مابین تیسرا ٹیسٹ فیصلہ کن مر حلے میں داخل
میچ کے آخری روز سیریز اور میچ جیتنے کیلئے بھارت کو 7وکٹیں اور سری لنکا کو 319رنز درکار سری لنکا کے دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر67رنز ، کوشال سلوا24اور میتھیوز 22رنز بنا کر وکٹ پر موجود بھارت کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 274رنز بنا کر آؤٹ ، ایشون 58،روہت شر ما 50،سٹورٹ بنی کے 49رنز سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں دھمیکا پر ساد اور نوان پر دیپ نے 4،4اور رنگنا ہیرارتھ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
پیر 31 اگست 2015 18:05
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سری لنکا اور بھارت کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ فیصلہ کن مر حلے میں داخل ہو گیا،آخری روز سیریز اور میچ جیتنے کیلئے بھارت کو 7وکٹیں اور سری لنکا کو 319رنز درکار ہو ں گئے، 386رنز کے تعاقب میں سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر67رنز بنا لئے،سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں اوپل تھر نگا اور کارونا رتنے صفر رنز جبکہ دنیش چندیمل18رنزبناکرآؤٹ ہوئے ،جبکہ کوشال سلوا24اور میتھوز 22رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
قبل ازیں بھارت کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 274رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ایشون 58،روہت شر ما 50،سٹورٹ بنی 49، امت مشرا39اور نوان اوجھا 35رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں دھمیکا پر ساد اور نوان پر دیپ نے 4،4اور رنگنا ہیرارتھ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا