بھارت جنوبی افریقہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، شکست سامنے دیکھ کر بھارتی شائقین بپھر گئے

muhammad ali محمد علی پیر 5 اکتوبر 2015 22:15

بھارت جنوبی افریقہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، شکست سامنے دیکھ کر بھارتی شائقین بپھر گئے
کٹک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 اکتوبر 2015 ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست سامنے دیکھ کر بھارتی شائقین بپھر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت شہر کٹک میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جاری ہے۔ اس موقع پر جنوبی افریقہ کی جیت کا امکانات کافی زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی ممکنہ شکست کو سامنے دیکھتے ہوئے بھارتی شائقین بپھر گئے ہیں اور ان کی جانب سے میدان میں پتھراو شروع کردیا گیا اور پانی کی بوتلیں بھی پھینکنا شروع کردی ہیں جس کے باعث کھیل روک دیا گیا ہے۔ اب صورتحال سے تنگ آکر جنوبی افریقی بلے باز بھی میدان سے باہر چلے گئے ہیں۔اس مرحلے پر اگر میچ ختم کردیا گیا تو جنوبی افریقہ قوانین کے تحت 15 رنز سے فتحیاب قرار پائے گا۔
وقت اشاعت : 05/10/2015 - 22:15:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :