چائنہ اوپن ٹینس ، اگنیسکا رڈوانسکا نے مونا بارتھیل کو گھر بھیج دیا

منگل 6 اکتوبر 2015 11:06

چائنہ اوپن ٹینس ، اگنیسکا رڈوانسکا نے مونا بارتھیل کو گھر بھیج دیا

بیجنگ (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار6اکتوبر۔2015ء ) چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے خواتین کے میچ میں پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا نے جرمنی کی مونا بارتھیل کو شکست دیدی ۔

(جاری ہے)

چین میں ہونے والے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ میچ میں پولینڈ کی سٹار ٹینس پلیئر اگنیسکا رڈوانسکا کا مقابلہ جرمنی کی مونا بارتھیل کیساتھ ہوا ۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، جرمن پلیئر نے پہلے سیٹ میں شاندار کامیابی سمیٹی لیکن حریف کھلاڑی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دو سیٹ لگا تار جیت کر میچ میں 6-4، 1-6 اور 4-6 سے فتح حاصل کر لی ۔

وقت اشاعت : 06/10/2015 - 11:06:00