شاندار کاکردگی، پی سی بی نے شعیب ملک کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرلیا

منگل 6 اکتوبر 2015 11:30

شاندار کاکردگی، پی سی بی نے شعیب ملک کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرلیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار6اکتوبر۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آل راؤنڈ شعیب ملک کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ رواں سال ٹیم میں واپسی کے بعد سے 33سالہ آل راؤنڈر نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے صلے میں منیجر انتخاب عالم اور ہیڈ کوچ وقار یونس سے مشورے کے بعد انہیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں 16ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کر لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ہارون رشید کے مطابق شعیب ملک کی آف سپن باؤلنگ اور بلے بازی سیریز میں پاکستان کے کام آئے گی ۔

آل راؤنڈر شعیب ملک 32ٹیسٹ میچز 33.45کی اوسط سے 1606رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 2سنچریاں اور 8نصف سنچریاں شامل ہیں،ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 21شکار بھی کررکھے ہیں جب کہ انہوں نے اس فارمیٹ میں آخری بار گرین شرٹس کی نمائندگی 2010ء میں انگلینڈ کیخلاف برمنگھم کے مقام پر کی تھی ۔

وقت اشاعت : 06/10/2015 - 11:30:26