بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 12:08

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

کانپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے کرکٹ میچ (آج) اتوار کو کانپور میں کھیلا جائیگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد پانچ ون ڈے میچز بھی ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔

(جاری ہے)

بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 11 اکتوبر کو کانپور میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 14 اکتوبر کو اندور میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 18 اکتوبر کو راجکوٹ میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 22 اکتوبر کو چنائی میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 25 اکتوبر کو ممبئی میں کھیلا جائیگا۔

ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 نومبر تک موہالی میں کھیلا جائیگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 14 سے 18 نومبر تک بنگلور میں کھیلا جائیگا، تیسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ 25 سے 29 نومبر تک ناگپور میں کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 دسمبر تک دہلی میں کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 12:08:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :