اعصام الحق کو ٹوکیو اوپن مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 14:20

ٹوکیو ۔10 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) ٹوکیو اوپن، پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں ہار گئے۔ اعصام الحق اور ان کے فرنچ پارٹنر جائلز سمن کو مارسیلو میلو اور ریون کلیزن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری مینز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں برازیل کے مارسیلو میلو اور جنوبی افریقہ کے ریون کلیزن نے پاکستان کے اعصام الحق اور فرانس کے جائلز سمن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-3 رہا۔ اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں کولمبیا کے جان سبیسچن کابال اور رابرٹ فرح نے امریکن جوڑی سٹیو جونسن اور ثام قیوری کو سخت مقابلے کے بعد 7-5 ، 4-6 اور 10-8 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 10/10/2015 - 14:20:42