پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کے4 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز

شعیب ملک 124 رنز کے ساتگ ناقابل شکست ، محمد حفیظ کے 98 اور یونس خان کے 38 رنز انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے 2 ، سٹورٹ براڈ اور بین سٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

منگل 13 اکتوبر 2015 21:54

پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کے4 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز

ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان نے انگلینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی مدد سے 4 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنا لئے ، شعیب ملک 124 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ، محمد حفیظ 98 ، یونس خان 38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے 2 ، سٹوڈ براڈ اور بن سٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ابوظہبی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا ، پاکستان کی پہلی وکٹ 5 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب شان مسعود 2 رنز بناکر جیمز انڈرسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے ، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے زمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کیلئے 168 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ، 173 رنز کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ 98 رنز بنا کر بین سٹوکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ، پاکستان کی تیسری وکٹ 247 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب یونس خان 38 رنز بنا کر سٹوڈ براڈ کی گیند پر انگلش کپتان الیسٹر کک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، پہلے روز پاکستان کی آخری آؤٹ ہونیوالے بیٹسمین کپتان مصباح الحق تھے جو 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز سکور کرلئے تھے اور شعیب ملک 124 ، اسد شفیق 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔

وقت اشاعت : 13/10/2015 - 21:54:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :