آسٹریلوی لیگ سپنرشین وارن کا سب سے بڑا سکینڈل منظرعام پرآگیا
پیر 30 نومبر 2015 13:20
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا کے مایہ ناز کرکٹر شین وارن کا سب سے بڑا سکینڈل منظر عام پر آ گیا ہے۔ انہوں نے اپنے نام سے ایک فاؤنڈیشن (شین وارن فاؤنڈیشن)بنا رکھی تھی جو لوگوں سے چندہ لے کر بیمار بچوں کا علاج کرواتی تھی۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ فاؤنڈیشن لوگوں سے چندہ تو لیتی تھی مگر چندے میں حاصل کیے گئے ہر ڈالر سے صرف16سینٹ بیمار بچوں پر خرچ کیے جاتے تھے۔
باقی تمام رقم شین وارن اور ان کے اہلخانہ پر صرف ہو جاتی تھی۔ آسٹریلوی تحقیقاتی ادارہ ”کنزیومر افیئرز وکٹوریہ“ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔شین وارن فاؤنڈیشن کے فنڈز میں اس قدر بڑے پیمانے پر گھپلوں کے انکشاف پر آسٹریلیا میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔برطانوی اخبار”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ چندے سے حاصل کی گئی رقم سے فا?نڈیشن شین وارن کے والدین کو کرایہ بھی ادا کرتی رہی ہے جبکہ شین وارن کے بھائی کو اسی فاؤنڈیشن میں ایک ایگزیکٹو عہدے پر تعینات کرنے کے لیے 2لاکھ 10ہزار ڈالر (تقریباً 1کروڑ 60لاکھ روپے)خرچ کیے گئے۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا