- Home
- Sports
- News
- پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام 3 ماہ پر مشتمل تربیتی پروگرام کا پہلا مرحلہ 4 فروری سے شروع ..
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام 3 ماہ پر مشتمل تربیتی پروگرام کا پہلا مرحلہ 4 فروری سے شروع ہوگا
منگل 2 فروری 2016 12:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام مرحلہ وار تین ماہ پر مشتمل تربیتی پروگرام کا پہلا مرحلہ 4 فروری سے کراچی میں شروع کرے گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق فیڈریشن نے سال 2017ء ڈیوس کپ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل نئی ٹیم تشکیل کرنے کیلئے 2 سال پر محیط تربیتی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا پہلا مرحلہ یکم جنوری سے اسلام آباد میں جاری ہے جبکہ کراچی میں بھی پہلا مرحلہ یکم جنوری سے شروع ہونا تھا تاہم کوچ کی مصروفیات اور قومی ایونٹس کے باعث تربیتی پروگرام ایک ماہ تک ملتوی کر دیا تھا اب تربیتی کیمپ 4 فروری سے شروع ہوگا۔
اسلام آباد تربیتی پروگرام میں 14 سے 17 سال کے نامور کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں جس میں محمد مزمل مرتضیٰ، امان عتیق، حمزہ بن ریحان، برکت اللہ، ابدال حیدر شامل ہیں اور انہیں کوچ حمید الحق تربیت دے رہے ہیں ‘ کراچی میں جن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں صاحبزادہ محمد علی، محمد رضا سواتی، ابراہیم اور محمد نعمان آفتاب شامل ہیں اور انہیں جلیل خان تربیت دیں گے۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کیایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے شکست دیدی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز
-
ایف ایف فٹسال نیشنل کپ کے آخری مر حلے کے دوسرے روز گروپ ڈی، ای اور ایف سے 18 میچوں کا فیصلہ
-
عامرجمال بھی کاؤنٹی چیمپیئن شپ کھیلیں گے، وارک شائر نے سائن کرلیا