پاکستان سپر لیگ میں ٹیمز کی کٹس میں قومی رنگ نظر انداز

منگل 9 فروری 2016 15:11

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی کسی بھی فرینچائز ٹیم کی کٹس پر قومی رنگ موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگز نے قومی پرچم کے سبز رنگ کو اپنی کٹ پر کہیں بھی جگہ نہیں دی۔اس کے برعکس انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تمام ٹیموں کی کٹس پر نیلا رنگ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔شائقین کرکٹ نے اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے جو پی ایس ایل آفیشلز کی اس غلطی پر اور قومی پرچم کے رنگ کو پوری طرح سے نظر انداز کرنے پر مایوس ہیں۔

وقت اشاعت : 09/02/2016 - 15:11:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :