آئرلینڈ کیخلاف شکست، بابر اعظم کی سنگین غلطی کی نشاندہی کر دی گئی

اپ سیٹ شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال قائد کی کپتانی پر سوالیہ نشان اُٹھنے لگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 11 مئی 2024 15:37

آئرلینڈ کیخلاف شکست، بابر اعظم کی سنگین غلطی کی نشاندہی کر دی گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 مئی 2024ء ) آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شرمناک شکست کے بعد ایک مرتبہ پھر بابر اعظم کی کپتانی پر سوالیہ نشان اُٹھ گیا۔ ڈبلن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا، یہ کسی بھی فارمیٹ میں آئرش ٹیم کے ہاتھوں گرین شرٹس کی دوسری ہار تھی، اس سے قبل سال 2007ء میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

شائقین آئرش ٹیم کیخلاف قومی ٹیم کی ہار سے سخت نالاں ہیں اور انہوں نے کپتان بابر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اُٹھایا کہ جب آئرش بیٹرز لیگ سپنر شاداب خان کیخلاف بغیر کسی مشکل رنز بنا رہے تھے تو 5ویں بائولر کو کیوں نہیں آزمایا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کیلئے کپتان بابر اعظم نے صائم ایوب سے پاور پلے میں بھی بائولنگ کروائی تھی اور انہوں نے اہم مواقعوں پر وکٹیں بھی حاصل کیں تھی جبکہ افتخار احمد بھی بطور آل رائونڈر پلئینگ الیون کا حصہ تھے ، انہیں پارٹ ٹائم آف سپنر کے طور پر بھی نہیں آزمایا گیا۔

حریف ٹیم کیخلاف شاداب خان نے 4 اوورز میں 13.50 کے اکانومی ریٹ سے 54 رنز لٹائے جو ان کے ٹی ٹونٹی کیریئر کا مہنگا ترین سپیل تھا ۔                                                                                                                
وقت اشاعت : 11/05/2024 - 15:37:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :