ورلڈ انڈورٹینس:مارن چلیچ کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

تھرڈ سیڈ جائلزسمن نے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 11 فروری 2016 16:46

روٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) سیکنڈ سیڈ کروشیا کے مارن چلیچ نے ورلڈ انڈورٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی جبکہ تھرڈ سیڈ جائلزسمن نے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

نیدرلینڈزکے شہرروٹرڈیم میں جاری ورلڈ انڈورایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سیکنڈ سیڈ مارن چلیچ نے لکسمبرگ کے جائلزمولرکوزیرکرکے آخری آٹھ پلئیرزمیں جگہ بنالی،دوہزارچودہ کے یوایس اوپن چیمپیئن چلیچ کوحریف کیخلاف کامیابی کیلئے سخت جدوجہد کرنا پڑی، انہوں نے دوگھنٹے کے مقابلے کے بعد سات چھ اورسات چھ سے فتح اپنے نام کی۔

پہلے راؤنڈ کے میچ میں تھرڈ سیڈ فرانس کے جائلزسمن لوکل فیورٹ روبن ہاس کیلئے سخت حریف ثابت ہوئے، فرنچ کھلاڑی نے پہلا سیٹ ٹائی بریک پرسات چھ سے جیتا،ہاس دوسرے سیٹ میں صرف ایک گیم ہی جیت سکے، یوں سمن نے سیٹ چھ ایک سے جیت کرپری کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

وقت اشاعت : 11/02/2016 - 16:46:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :