شریف میموریل کلب کرکٹ چمپئن شپ ،ینگ ماڈل ٹاؤن کرکٹ کلب نے خضرا کرکٹرز کرکٹ کلب کو شکست دیدی

اتوار 14 فروری 2016 15:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) شریف میموریل کلب کرکٹ چمپئن شپ کے لیگ مقابلے میں ینگ ماڈل ٹاؤن کرکٹ کلب نے خضرا کرکٹرز کرکٹ کلب کو 90رنز سے شکست دیدی۔ ماڈل ٹاؤن کلب گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں ینگ ماڈل ٹاون نے پہلے کھیل کر 39.5اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 203رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

اطہر سعید نے 50، سلمان خان نے 36اور عدنان اسلم نے 25رنز کی نمایاں اننگ کھیلی ۔

محمود احمد، زونیر جمیل اور ناصر علی عطاری نے 2،2جبکہ ریحان گوہر اور سلمان خان نے 1،1وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں خضرا کرکٹرز 113رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔محمد عامر نے 34، سلمان خان نے 19اور احسن طارق نے 15رنز بنائے صلاح الدین نے 4اوروقاص خان نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔صلاح الدین مین آف دی میچ قرار پائے ۔

وقت اشاعت : 14/02/2016 - 15:11:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :