آل پاکستان عبدالرشید قریشی ٹیلی نار فٹ بال ٹرافی کا شاندار آغاز
افتتاحی میچ میں کراچی کی معروف ٹیم اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ نے پاک بلوچ کوئٹہ کو شکست دیدی
اتوار 14 فروری 2016 16:01
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) بلو موومنٹ فٹ بال کلب نواب شاہ کے زیر اہتمام پاکستان کی معروف موبائل کمپنی ٹیلی نار کی تعاون سے میونسپل اسٹیڈیم نواب شاہ پر آل پاکستان عبدالرشید قریشی ٹیلی نار فٹ بال ٹرافی کا شاندار آغاز ہوگیا ۔فٹ بال ٹرافی کا افتتاحی میچ کراچی کی معروف فٹ بال ٹیم اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ نے مد مقابل مضبوط ٹیم پاک بلوچ کوئٹہ کو پنالٹی ککس پر 4-2سے شکست دیدی ۔
کھیل کے دوران مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا دونوں ٹیموں نے کھیل کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔تاہم پنالٹی ککس پر مخالف کو مات دیکر اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ کراچی نے افتتاحی میچ اپنے نام کرلیا ۔میچ سے قبل مہمان خصوصی ٹیلی نار ساؤتھ ٹو کے آفیسر رضوان ملک نے فٹ بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا باقائدہ آغاز کیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر راؤ نعیم بلو ،راشد قریشی ،ماسٹر ریاست علی ،اسحاق عثمان و دیگر بھی موجود تھے مہمان خصوصی رضوان ملک نے کہاکہ ٹیلی نار ملک بھر میں صحت مند سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے اور انشا اللہ ملک بھر میں غریبوں اور خصوصاً نوجوانوں کا پسندیدہ کھیل فٹ بال کی ترقی اور اس کے فروغ کے حوالے سے بھی اپنی گرانقدر خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
شاہین کو کپتانی سے ہٹانا مسائل پیدا کررہا ہے : راشد لطیف کا دعوی
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (کل) ڈبلن میں کھیلا جائے گا
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست، آئرش ٹیم نے 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف