پاکستان کپ کے دوران سہیل خان پر بال ٹیمپرنگ کا شبہ

اتوار 1 مئی 2016 13:15

پاکستان کپ کے دوران سہیل خان پر بال ٹیمپرنگ کا شبہ

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) پاکستان کپ میں بال ٹیمپرنگ نے زور پکڑ لیا، کئی بولرز پر شکوک ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ انھوں نے ناخن کی مدد سے گیند کی ساخت کو بگاڑا۔

(جاری ہے)

سندھ کے سہیل خان بھی اس الزام کی زد میں آ گئے،جمعے کو پنجاب سے میچ میں ٹی وی کیمرے نے انھیں گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے پایا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اگلی ہی گیند پر شعیب ملک بولڈ بھی ہو گئے۔ واضح رہے کہ ایونٹ خراب امپائرنگ اور دیگر تنازعات کے سبب پہلے سے ہی منفی خبروں میں ہے۔

پاکستان کپ کے دوران سہیل خان پر بال ٹیمپرنگ کا شبہ
وقت اشاعت : 01/05/2016 - 13:15:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :