روسی وزارت کھیل بھی ماریہ شراپووا کیلئے میدان میں کود پڑی

اتوار 1 مئی 2016 13:19

روسی وزارت کھیل بھی ماریہ شراپووا کیلئے میدان میں کود پڑی

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا کی ڈوپنگ معاملے پر حمایت کیلئے ملکی وزارت کھیل میدان میں کود پڑی۔

(جاری ہے)

سپورٹس منسٹر ویٹالی مٹکو کا کہنا ہے کہ ماریہ شراپووا کا کیس کافی پیچیدہ ہے جو اپنے طبی معالج کی ہدایت پر کئی سال سے مذکورہ دوا استعمال کر رہی تھیں اور یہ کہنا مشکل ہے کہ ان کو سزا سے بچایا جائے یا نہیں تاہم کھیل میں ان کی پوزیشن کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ آسٹریلین اوپن کے دوران ماریہ شراپووا کے خون کے نمونوں میں ممنوع اجزا کے باعث واڈا نے انہیں معطل کر کے ان کی اولمپکس میں شرکت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

وقت اشاعت : 01/05/2016 - 13:19:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :