سپر لیگ،کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کر دیا گیا

جمعرات 5 مئی 2016 17:24

سپر لیگ،کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کر دیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مئی۔2016ء) پاکستان سپر لیگ میں شریک کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کر دیا گیا، پلاٹینم کیٹیگری کے پلیئر کو10ہزار کے اضافے سے اب ایک لاکھ50 ہزار ڈالر ملیں گے،ڈائمنڈ میں موجود کھلاڑی 5ہزارزیادہ 75 ہزار ڈالر وصول کرے گا، اسی طرح گولڈ اور سلور میں بھی رقم بڑھائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اگلے سیزن کیلئے28اگست سے ٹرانسفر ونڈو کھلے گی، فرنچائزز جنھیں ریلیز کریں گی ان کے ساتھ نئے پلیئرز ڈرافٹ میں شامل ہوں گے، ایک دوسرے سے ازخود بھی کھلاڑی خریدے جا سکیں گے۔

ڈرافٹ میں پلیئرز چننے کے نمبر پر بھی گذشتہ روز بعض فرنچائزز نے احتجاج کیا، منتظمین کے اختیار کردہ طریقہ کار کے مطابق گذشتہ ایڈیشن میں آخری نمبر پر رہنے والی ٹیم لاہور قلندرز کو اس بار سب سے پہلے پلیئرز چننے کا حق حاصل ہوگا، اس کے بعد کراچی کنگز اور پھر پشاور زلمی کا نمبر آئے گا، فاتح اسلام آباد یونائٹیڈ اور رنرز اپ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخر میں موقع ملے گا، اس حوالے سے ٹیموں نے احتجاج کیا کہ ایسے تو تمام اچھے پلیئرز لاہور کو مل جائیں گے۔

وقت اشاعت : 05/05/2016 - 17:24:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :