62 ویں قومی ریسلنگ چیمپئن شپ 24 مئی شروع ہوگی

قومی بیچ ریسلنگ چیمیئن شپ26 سے 28 مئی تک گوجرانوالہ ہی میں کھیلی جائے گی

اتوار 29 مئی 2016 12:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء)پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام62 ویں قومی ریسلنگ چیمپئن شپ 24 مئی گوجرانوالہ میں شروع ہوگی، قومی ریسلنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ انور نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور فاٹا شامل ہیں، اور قومی بیچ ریسلنگ چیمیئن شپ26 سے 28 مئی تک گوجرانوالہ ہی میں کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ کے دوران بہترین کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی لسٹ تیار کی جائے گی، جن کو پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام تربیتی کیمپ میں مدعو کیا جائے گا ان کھلاڑیوں کو کوچز تربیتی کیمپ کے دوران جدیدا ور اعلیٰ تربیت دیں گے، انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں میں سے قومی ٹیم کا میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کرکے ایشین بیچ گیمز میں شرکت کے لئے بھیجا جائے گا، یہ گیمز ستمبر میں ویٹ نام میں کھیلی جائے گی-

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 12:38:30